دہشتگرد

رحیم یار خان سے القاعدہ کے دو خطرناک دہشتگرد گرفتار

رحیم یار خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں رحیم یار خان سے القاعدہ کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گرد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، بم ڈیوائس بنانے کے سامان سمیت خطرناک اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد احمد حسن اور غلام اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران 4 دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار جبکہ 2 فرار ہوگئے تھے، سی ٹی ڈی نے کل فرار ہونے والے 2 دہشت گردوں کو کامیاب کارروائی کے بعد آج حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے