شہباز شریف

رانا شمیم کے بیان نے نواز شریف، مریم نواز کو نشانہ بنانے کے پس پردہ بڑی سازش کو بے نقاب کیا، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے بیان حلفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا خیز خبر سے نواز شریف، مریم نواز کو نشانہ بنانے کے پس پردہ بڑی سازش بےنقاب ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ  اس سچائی کا ظاہر ہونا عوام کی عدالت میں نواز شریف، مریم نواز کی بےگناہی کا ایک اور ثبوت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سچائی منکشف کرنے کا اللّٰہ تعالی کا اپنا طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے