رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالتے ہی دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالتے ہی دبنگ اعلان کر دیاا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عام آدمی ہو یا عمران خان جس پر بھی کرپشن ثابت ہوئی وہ قانون کے کٹہرے میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کے بعد نئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  ہم کوئی غیر قانونی قدم نہیں اٹھائیں گے، تمام کاروائیاں قانونی طریقے کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو بھی بلاوجہ گرفتار نہیں کیا جائیگا  اور نا ہی کوئی انتقامی کارروائیاں کی جائیگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ تحقیقات کے دوران اگر عمران خان پر بھی الزام ثابت ہوا تو انھیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد 31 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔  خیال رہے کہ 36 رکنی کابینہ میں 31 ارکان اسمبلی وفاقی وزیر اور 3  وزیر مملکت  جبکہ تین میشر ہونگے اور3 مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے