راجہ فاروق حیدر

راجہ فاروق حیدر کا انتخابی نتائج کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

مظفر آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ فاروق حیدر نے انتخابی نتائج کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے،  راجہ فاروق حدیر کا کہنا ہے کہ پیسوں کے ساتھ لوگوں کے ووٹ خریدے گئے ، آزاد کشمیر میں تحریک چلاؤں گا، پوری دنیا کو بتاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مظفر آباد میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عمران خان نے آزاد کشمیر کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ، آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ کی گئی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وزرا نے الیکشن کے دوران اربوں کے منصوبوں کا اعلان کیا،یہ ووٹ عمران خان کا نہیں ،پیسے کا اور فراڈ کا ووٹ ہے ، آزاد کشمیر میں علی امین گنڈا پور نے جو زبان استعمال کی وہ ہماری روایت نہیں ، پیسے سے آزاد کشمیر کے لوگوں کی رائے تبدیل کی گئی ، لوگوں کا ایمان خریدا گیا ،ہم کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے