عمران کشور

عمران خان کے گھر چھاپہ مارنے والے پولیس افسر کے حیران کن انکشافات

لاہور (پاک صحافت) عدالتی حکم پر عمران خان کے گھر چھاپہ مارنے والے پولیس افسر نے حیران کن انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے والے ڈی آئی جی لاہور عمران کشور کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب گرفتاری کیلئے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تو بشری بی بی کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔ چھاپے کے دوران بشری بی بی نے پولیس اہلکاروں سے بدکلامی کی، اس دوران کچھ چیزیں بھی قبضے میں لی گئیں۔

عمران کشور نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے بارہ بجے کورٹ کا آرڈر آیا تھا اور اریسٹ وارنٹ آف کنوکشن (وارنٹ گرفتاری) کورٹ نے جاری کیا، اس وارنٹ کو لے کر ہم وہاں (عمران خان کی رہائش گاہ) پہنچے اور دس پندرہ منٹ کے اندر اندر ہم نے یہ مکمل کیا، اریسٹ وارنٹ آف کنوکشن جو ہے اس کو ہم نے امپلیمنٹ (مکمل) کیا۔ جب ہم وہاں پہنچے تو گیٹ نہ کھولا گیا، اس کے بعد آف کورس ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھی، ہم نے بریک ان (دروازہ توڑا) کیا۔

ڈی آئی جی عمران کشور نے بتایا کہ میرے ساتھ ان (بشری بی بی) کے جملے۔۔۔ انہوں نے ابیوز (بدکلامی) کرنے کی کوشش کی، پولیس والے ہیں پیسے ڈھونڈنے آئے ہوں گے اس طرح کی انہوں نے باتیں کیں، پھر میں نے کہا پیسوں کی مجھے ضرورت نہیں آپ کو ضرورت ہے تو آپ لے لیں۔

انہوں نے بتایا کہ فونز وغیرہ ہم نے قبضے میں لیے، ایک سلور کا باؤل (پیالہ) تھا وہ جب میں کھولنے لگا تو انہوں نے کہا کہ جی اس کو آپ نہ کھولیں، میں نے اس سلور باؤل کو کھولا تو اس میں ایک پوٹلی تھی جس میں راکھ تھی اور ایک تعویذ تھا جس کو پڑھا نہیں جاسکتا تھا، ایک چھوٹی سی تسبیح تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے