دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والوں پر امریکی حملے داعش کو بچانے کے لیئے کیئے جاتے ہیں: امریکی سیاستدان

دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والوں پر امریکی حملے داعش کو بچانے کے لیئے کیئے جاتے ہیں: امریکی سیاستدان

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکی سیاستداں نے امریکہ کی جانب سے داعش کی پشت پناہی کرنے کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جو شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والوں پر حملے کرتا ہے اس کا اصلی مقصد داعش کو بچانا اور اسے اپنے مفاد حاصل کرنے کے لیئے باقی رکھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ویرجینیا کے مقامی سینٹ کے سابق رکن رچرڈ بلیک نے شام پر امریکہ کی حالیہ جارحیت کو داعش کے لئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی ملک نہیں ہے کہ جس نے امریکہ سے زیادہ کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا ہو۔

رچرڈ بلیک نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس عام طور سے داعش کے خلاف نبرد آزما ہے اور بہت ہی موثر رول پلے کر رہا ہے بنابریں جب امریکہ عوامی فورسز کے خلاف حملہ کرتا ہے تو دراصل وہ عراق اور شام میں سرگرم داعشیوں کی مدد کرتا ہے۔

رچرڈ بلیک نے بغداد کے گرین زون میں حالیہ راکٹ حملوں کو جوبائیڈن کے لئے ایک بہانہ قرار دیا کہ جسے بنیاد بناکر امریکہ نے شام پر حملہ کیا۔

ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستداں رچرڈ بلیک نے اپنے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ داعش راکٹ فائر کرتا ہے اور ہم عراقی رضاکارفورسز کو نشانہ بناتے ہيں اور عراقی فورسز پر بمباری کرتےہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ناانصافی اور بد دیانتی ہے۔

امریکی وزارت جنگ نے دو ہفتے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مشرقی شام میں واقع ایران نواز استقامتی فورسز کے ٹھکانوں پر صدر جوبائیڈن کے حکم پر بمباری کی گئي تھی۔

جوبائيڈن نے کانگریس کے نام اپنے ایک مراسلے میں عراق میں امریکی فوجیوں پر ہونے والے ممکنہ حملوں کی روک تھام کے لئے شام کے مشرقی علاقے پر بمباری کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فرانسیسی سیاستدان

یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کا بڑا حصہ چوری ہوجاتا ہے۔ فرانسیسی سیاست دان

(پاک صحافت) فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے رہنما فلورین فلپ نے کہا کہ کیف کو فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے