شہزاد سعید چیمہ

ذلت و رسوائی اب سلیکٹڈ اور اسکے ٹولے کا مقدر بن چکی ہے، شہزاد سعید چیمہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے  کہا ہے کہ ذلت و رسوائی اب سلیکٹڈ اور اسکے ٹولے کا مقدر بن چکی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو بویا اسے کاٹنے کی باری آ گئی ہے،اب بھگتو۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شہزاد سعید چیمہ نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ اور اسکا کٹھ پتلی یکے بعد دیگرے فارغ ہو جائینگے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہوا میں لہرایا جانیوالا خط نہیں کھلا،ہم آپکا کچا چٹھا کھولیں گے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما شہزاد سعید چیمہ نے جار ی بیان میں مزید کہا کہ سیاست کو گالی بنانے والا اپنے آخری ایام بنی گالہ میں شیرو کیساتھ گزارنے کی تیاری پکڑے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی حکومت آپ اور آپکے سہولت کاروں کا بھر پور احتساب کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے