ترکی کے خلاف امریکی پابندیاں تشویشناک، پاکستان ترک حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے: دفتر خارجہ

ترکی کے خلاف امریکی پابندیاں تشویشناک، پاکستان ترک حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے: دفتر خارجہ

پاکستان نے ترکی پر عائد یکطرفہ امریکی پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ترک حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف یک طرفہ زبردستی اقدامات کا مخالف ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پابندیوں کے بجائے تمام مسائل کا حل بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان علاقائی، عالمی امن و استحکام کےلئے ترکی کے کردار کا معترف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام، ترک حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، قومی سلامتی، امن و خوشحالی کی جدوجہد میں ترکی کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشترکہ اہداف کے حصول کی جدوجہد میں ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے