نظام شمسی

سائنس دانوں کی نئی تحقیق، سیارے زہرہ سے متعلق عجیب و غریب حقائق پیش

کراچی  (پاک صحافت) سائنسدانوں نے سیارہ زہرہ سے متعلق نئی تحقیق میں عجیب و غریب حقائق پیش کر دیئے۔ ماہرین فلکیات نے  ایک نئی تحقیق میں محققین نے اس سیارے میں عجیب و غریب ہوا اور گرمی کے متعلق نئے فہم کے متعلق بتایا۔ ماہرین کے مطابق سیارہ زہرہ اتنا گرم ہے کہ وہاں اوسط درجہ حرارت 467 ڈگری سیلسیئس ہوتا ہے۔ یہ شدید گرمی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے موٹے ایٹماسفیئر کی وجہ سے برقرار رکھتی ہے جو سیارے میں اپنے اندر گرمی کو قید کرتے ہوئے گرین ہاؤس اثر میں لے لیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   ماہرین کے مطابق یہ ایٹماسفیئر سلفیورک ایسڈ کے بادلوں کو سہارا دیتے ہیں اور مسلسل چکر کھاتے طوفانوں کا سبب بنتے ہیں۔ خیال رہے کہ پرتگال کی یونیورسٹی آف لزبن کے ایک محقق اور تحقیق کے رہنماء مصنف پیڈرو مچاڈو کا کہنا تھا کہ سیارے زہرہ میں جیسے ہم اونچائی کی جانب جاتے ہیں ہوا کی رفتار بڑھتی جاتی ہے، لیکن ہمیں ابھی تک نہیں معلوم ایسا کیوں ہے۔

واضح رہے کہ یہ تحقیق اس معاملے پر خوب روشنی ڈالے گی۔ ٹیم نے وینس کی ہوا کی رفتار کا 20 کلومیٹر کی دو مختلف بلندیوں سے مطالعہ کیا۔ انہوں نے بلاواسطہ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے بادلوں کا ایک گھنٹے کے وقفے سے مطالعہ کیا، اور ہوا کی رفتار کا حساب لگایا گیا جو بادلوں کو دھکا دے رہی تھی۔ ٹیم کو معلوم ہوا کہ کم بلندی کی نسبت زیادہ بلندی پر ہوائیں 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے