واٹس ایپ

واٹس ایپ صافین کے لئے زبردست فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) میسجنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔  کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اسمارٹ فون سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے کے لیے اسمارٹ فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اب واٹس ایپ نے جلد ہی اس خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا انٹر فیس کے نئے بیٹا ٹیسٹ میں ایکٹو موبائل ڈیوائس کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے۔ واٹس ایپ ویب کے نئے بیٹا ورژن میں لاگ ان ہونے پر صارفین کا خیر مقدم ایک پیغام کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ اس پیغام میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اب انہیں واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ، ویب ایپ یا پورٹل کو استعمال کرنے کے لیے فون سے منسلک کرنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر ایک وقت میں صرف 4 ڈیوائسز میں ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ اسی طرح بیٹری ختم ہونے یا فون خراب ہونے پر بھی صارفین کمپیوٹر یا ڈیسک ٹاپ کے ذریعے اپنے دوستوں سے واٹس ایپ میں رابطے میں رہ سکیں گے۔یہ وہ فیچر ہے جس کا مطالبہ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے عرصے سے کیا جارہا ہے جو دیگر مقبول میسجنگ ایپس جیسے ٹیلی گرام، اسکائپ، سگنل اور فیس بک میسنجر میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے