شہباز شریف

دعا ہے نوازشریف آئیں، اگلا انتخاب لڑیں اور چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دعا ہے نوازشریف آئیں، اگلا انتخاب لڑیں اور چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جنرل کونسل کا اجلاس کئی بار مؤخر کرایا کیونکہ میں اس انتظار میں تھا کہ نواز شریف پاکستان آئیں اور میں یہ ذمہ داری ان کے حوالے کروں، الیکشن کمیشن کی تلوار لٹک رہی تھی اس لیے اجلاس بلانا پڑا، یہ پگ جو آج میرے سر پر پہنائی گئی ہے یہ نواز شریف کی امانت ہے اور جب نواز شریف آئیں گے تو پارٹی صدارت ان کے حوالے کردوں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا معمار ہے، میں ان کا سپاہی بن کر ان کی اور ملک کی خدمت کروں گا، میرا ایمان ہے پاکستان کی قسمت نواز شریف بدلے گا۔ اسحاق ڈار ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، راتوں کو جاگتے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط منظور کرنے کیلئے الٹے سیدھے ہوگئے ہیں، ہماری پارٹی نے اپنا سیاسی سرمایہ جھونک دیا، سیاست نہیں ریاست بچائی۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں 17 فیصد اضافہ بہت بڑا فیصلہ تھا، جو ہم نے کیا، آئی ایم ایف میں آج بھی ہمارے سینگ پھنسے ہوئے ہیں۔ جو لوگ اسحاق ڈار کی محنت اور ان کی ٹانگیں کھینچنے کیلئے پارٹی کے اندر جس طرح باتیں کر رہے ہیں، انہیں پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے