نیر بخاری

حکومت اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکی ہے ، نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر بخاری نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکی ہے ۔ نیر بخاری کاکہنا ہے کہ اگر ان 14 اراکین جن کو نوٹس دیا گیا ہے ان کو نکال دیا جائے تو بھی پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد 168 رہ جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین صرف کتابوں میں لکھنے کے لیے قانون سازوں نے نہیں بنایا، آرٹیکل 254 کی روح بالکل مختلف ہے، جس نے آرٹیکل 54 کی خلاف ورزی کی اس کے لیے آرٹیکل 254 کے تحت کوئی تحفظ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نیر بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ حکومت اور وزیر اعظم کے لیے ان کے پاس موجودہ تعداد دستیاب نہیں ہے، توقع نہیں کہ اتحادی بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے