ڈالرز

دسمبر کے آخر تک پاکستان کو 2 ارب ڈالرز ملنے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کو ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک سے 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دسمبر کے آخر تک 2 ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں سال کے آخر تک زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اے ڈی بی سے 250 ملین ڈالرز اور ورلڈ بینک سے 350 ملین ڈالرز ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالرز ملیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور آئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، 9 ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمد کے برابر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ورلڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 1.5 ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے، جبکہ آئی ایم ایف سے بھی 710 ملین ڈالرز کی دوسری قسط مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے