خرم دستگیر

بجلی کی قیمتوں میں اب مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر توانائی

لاہور (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اب مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تونائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اس موسم گرما میں سسٹم کے وافر بجلی موجود ہے ہم اس سال فرنس آئل درآمد نہیں کریں گے۔ چار سال تک توانائی کے لئے کوئی کام نہیں ہوا۔ لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پندرہ ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری لائن مکمل کرلی گئی ہے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ بجلی بنانے والے کارخانے امپورٹ فیول پر نہیں لگائے جائیں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کے بنا ملک چلایا جائے اس پر کام ہو رہا ہے، آئندہ بڑے بریک ڈاؤن سے بچنے کے لئے سسٹم کو مستحکم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارے آمنے سامنے نہیں ہم ملک میں ایک ساتھ شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ آئین بھی تمام صوبوں اور وفاق کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے