واٹس ایپ

اب واٹس ایپ گروپس میں ایک ہزار سے زائد افراد کو شامل کرنا ہوگیا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اپنے گروپس میں اراکین کی تعداد کو مزید بڑھا کر ایک ہزار سے زائد کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایسے فیچر پر آزمائش کررہی ہے، جس کے تحت کسی بھی گروپ میں ایک ہزار سے زائد صارفین کو شامل کیا جاسکے گا۔ واٹس ایپ نے رواں برس جون میں ہی گروپس میں زیادہ ارکان کو شامل کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی۔

واٹس ایپ نے مئی 2022 میں گروپس میں 256 سے زائد یعنی 512 افراد کو شامل کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کی تھی اور جون میں مذکورہ فیچر کو متعارف کرادیا گیا تھا۔ لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ کے ماہرین گروپس میں حالیہ گنجائش سے دگنے لوگ شامل کرنے کے فیچر پر آزمائش کرنے میں مصروف ہیں۔ ایپلی کیشن پر نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی اور اس پر محدود صارفین کو رسائی بھی دی جاچکی ہے۔ نئے فیچر کے تحت صارفین جلد ہی گروپ میں 512 کے بجائے 1024 افراد یعنی دگنے ارکان شامل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے