صدر عارف علوی

صدر مملکت کا فلسطینی ہم منصب کو ٹیلی فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، پاکستانی قوم اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی بربریت اور دہشت گردی پر غم ناک ہے۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری فوری جنگ بندی اور غزہ تک راہداری کھولنے کے لیے اقدامات لے۔ صدر مملکت نے مسلمانوں کی نسل کشی اور انہیں اپنے علاقوں سے بے دخل کرنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کی اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

اس موقع پر فلسطینی صدر نے کہا کہ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے غزہ راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے