سلیمان شہباز

سلیمان شہبازنے عمران خان سے تین سوالات پوچھ لیے

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے تین سوالات پوچھے ہیں۔ خیال رہے کہ سلیمان شہباز نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سے یہ تین سوالات پوچھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اکثر اپنے بیان میں سلیمان شہباز اور مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور حال ہی میں جب نیب نے سلیمان شہباز کے خلاف شواہد کی عدم موجودگی پر منی لانڈرنگ کیس بند کرنے کی استدعا کی تو اس پر بھی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

واضح رہے کہ سلیمان شہباز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے  پہلا سوال پوچھا کہ  زمان پارک کے گھر کی نئی تعمیر کے لیے فنڈ کس نے دیا؟ جبکہ دوسرا سوال یہ پوچھا کہ اس گھر پر 260 ملین خرچ ہوئے، ذریعہ نامعلوم؟ سلیمان شہباز نے عمران خان سے تیسرا سوال پوچھا کہ کیا ای سی پی میں یہ معلومات ظاہر کی گئی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے