شازیہ مری

عمران نیازی نے 18ویں آئینی ترمیم ختم کرنے کی سازش کی۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے 18ویں آئینی ترمیم ختم کرنے کی سازش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری کا شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل میں کہنا تھا کہ آصف زرداری نے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا، بلاول بھٹو زرداری آئین کے محافظ ہیں اور رہیں گے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپنے منافقانہ طرز عمل سے قوم کو گمراہ کرنے میں ناکام ہوں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کا جرم کیا۔ عمران نیازی نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے قومی اسمبلی پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی انتخابات سے قبل 2 صوبوں میں انتخابات وفاق کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔ پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی میں استعفے دینے کے بعد شاہ محمود قریشی کس منہ سے ممبر ہونے کا دعوی کر رہے ہیں؟ انہوں نے تو سائفر کی کہانی گھڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے