شازیہ مری

عمران خان اور ان کے ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔ نئے پاکستان میں  ہر پاکستانی پر تقریباً دو لاکھ روپے کا قرض چڑھ چکا ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے، جس میں مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجیٹ میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ نوکریاں دیں گے مگر انہوں نے اقتدار میں آکر لوگوں کو نکالا۔ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حکومت ہے اور وہاں بیروزگاری کی شرح 10 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔ یہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہے مگر سب ٹھیک نہیں ہے، جن لوگوں کو نوکریوں سے نکالا گیا وہی سب سے زیادہ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے مزید کہا کہ نااہل حکومت حکومت تمام الزام کورونا وائرس پر ڈال دیتی ہے اور ساتھ ہی عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان خطے کا سستا ترین ملک ہے۔  شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان بھارت کی مثالیں دیتے ہوئے نہیں تھکتے، بھارت میں 6 اعشاریہ 62 فیصد سے مہنگائی کم ہوکر 5 اعشاریہ 32 فیصد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے