احسن اقبال

خود پی ٹی آئی کے لوگ اسمبلی توڑنے کے مخالف ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے  پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ خود پی ٹی آئی کے لوگ ہی اسمبلی توڑنے کے مخالف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر الیکشن کروانے کا طریقہ استعفے ہیں تو عمران خان کو چاہیے کہ 24 گھنٹوں میں اسمبلیاں توڑ دیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے پروگرام کے دوران مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے استعفے لینے آئے تھے مگر دے کر چلے گئے۔ خیال رہے کہ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں واپس آکر بات چیت کے ذریعے معاملات طے کریں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے