پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں 8 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا، آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کےلیے ریسکیو آپریشن کے دوران 8 ایرانی ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کی ہنگامی کال کو بروقت مانیٹر کرتے ہوئے کھلے سمندر میں آگ لگی ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کو بچایا۔ پاک بحریہ کے جہاز نے کشتی میں لگی آگ بجھانے میں بھی کردار ادا کیا، بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کا عملی نمونہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کے تحت ریسکیو آپریشن انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے