شہباز شریف

خواتین کی خدمات کے آج اعتراف کا دن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خواتین کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر خواتین کے معاشرے میں کلیدی کردار کو پہچاننے اور انسانی تہذیب کے ارتقاء میں انکی خدمات کے اعتراف کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ انسانی معاشرے کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ممکن نہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کا پاکستان کی ترقی اور ارتقاء میں مرکزی کردار کسی قیمت جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے دینِ اسلام نے خواتین کو آج سے 14 سو سال پہلے برابری کے حقوق دیئے، ماں کے قدموں تلے جنت اور بیٹی کو گھر کی رحمت قرار دیا۔ اسلام خواتین کے وقار کو ماند کیے بغیر انہیں زندگی کے ہر شعبے میں مثبت کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان خواتین کو ان کے منصفانہ حقوق کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہے، پاکستان کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مبنی ہے، آج قوم کی باصلاحیت بیٹیاں، مائیں اور بہنیں باوقار طریقے سے ملک و قوم کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔ خواتین کو مزید با اختیار، انکے تحفظ اور منصفانہ حقوق کو یقینی بنانے کیلئے پورے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے