عظمی بخاری

خواتین کو نمائندگی دے کر ملکی ترقی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج مخصوص نشستوں پر خواتین امیدواروں کے انٹرویوز کیے گیے۔ سو سے زائد خواتین نے انٹرویوز میں حصہ لیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا جو خواتین جنرل الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ان کا آج کے اجلاس سے کوئی تعلق نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے خود خواتین امیدواروں کے انٹرویو کیے۔ انہوں نے کہا خواتین امیدواروں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اپنے شعبے میں ٹیکنوکریٹس بھی شامل تھیں۔ خواتین کو نمائندگی دے کر انہیں ملکی ترقی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوری ذہن رکھنے والی جماعت ہے۔ بورڈ میں خواتین امیدواروں کے 5 گھنٹے طویل انٹرویوز ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کرتی۔ خواتین ہر پولنگ اسٹیشن پر اپنا مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے