سنبل حسین

ووٹ کاسٹ نہ کرنے کیلئے 40 کروڑ کی آفر ہوئی۔ لیگی ایم پی اے کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سنبل حسین کا کہنا ہے کہ انہیں وزیراعلی پنجاب کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کے لئے چالیس کروڑ کی آفر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ممبر پنجاب اسمبلی سُنبل حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 40 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تاکہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کریں۔ ن لیگ کی ایم پی اے سنبل حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس پیش کش سے انکار کردیا۔

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سنبل حسین کا مزید کہنا ہے کہ انہیں 40 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی تاکہ وہ 22 جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہ کریں اور غیر حاضر رہیں۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے الیاس چنیوٹی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے 10 کروڑ روپےکی آفر کی تھی تاہم انہوں نے ٹھکرا دی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے