شہباز شریف

مشترکہ اجلاس سے پہلے فوری اپنی غلطی کو درست کریں، شہباز شریف کا اسپیکر کو خط

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا ہے، جس میں انہیں اپنی غلطی کو درست کرنے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے خط میں کہا ہے کہ آج ہونے والی قانون سازی میں انتخابی قوانین میں ترامیم شامل ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی انتخابی قوانین میں یک طرفہ قانون سازی نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے خط میں اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آج ہونے والی قانون سازی میں انتخابی قوانین میں ترامیم شامل ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی انتخابی قوانین میں یک طرفہ قانون سازی نہیں ہوئی۔ مشترکہ اجلاس کو اچانک بلانا آپ کی شخصیت کو متنازع بنا رہا ہے، آپ نے متحدہ اپوزیشن کو پارلیمانی روایات کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے اسپیکر سے خط میں کہا ہے کہ اہم قومی قانون سازی پر آپ کے پارٹی بننے سے ہمارا آپ پر اعتماد ختم ہو گیا، قومی اسمبلی کے ایوان کے محافظ کے طور پر ہمارا آپ پر اعتماد نہیں رہا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سے خط میں شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ آپ آج کے مشترکہ اجلاس سے پہلے فوری اپنی غلطی کو درست کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے