عطاء الرحمان

حکومت کی کشتی ڈوبنے والی ہے، مولانا عطاء الرحمان

سرگودھا (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف  کے رہنما مولانا عطاء الرحمان نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کشتی ڈوبنے والی ہے۔ سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت مارچ سے قبل ہی ختم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں میڈیا سے جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن نے حکومت مارچ تک حکومت کے خاتمے کی پیش گوئی کر دی۔ مولانا عطاء الرحمان کا کہنا تھا حکومت مارچ سے قبل ہی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے حکومت بوکھلا چکی ہے۔

واضح رہے کہ سے جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔  ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بہت جلد پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے