حمزہ شہباز

حکومت کی غلط پالیسیوں کیوجہ سے ملک کو غذائی قلت کا خطرہ ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے گیس بحران اور بدترین مہنگائی کے بعد اب غذائی قلت کا خطرہ درپیش ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کھاد کا سنگین بحران ہے، ملک کو غذائی قلت کا سامنا ہے، حکومت نام کی چیز نظر نہیں آ رہی۔ پنجاب، سندھ اور دیگر صوبوں کے کسان کو بلیک میں بھی کھاد نہیں مل رہی، کسان چھوٹا ہو یا بڑا سب کی کمر میں خنجر گھونپ دیا گیا ہے۔ یوریا کھاد کی بوری 2500 روپے میں اور ڈی اے پی دس ہزار روپے میں بھی نہیں مل رہی۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی بوائی 90 فیصد سے زائد مکمل ہو چکی ہے، ایسے میں کھاد مافیا کو کھلی چھٹی دینے والی حکومت مجرمانہ طرز عمل کی مرتکب ہے ، کھاد کی نایابی سے فی ایکڑ پیداوار 10من تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔ اس تاریخی مہنگائی میں چکی آٹے کی قیمتیں پہلے ہی 80/85 روپے تک پہنچی ہوئی ہیں، کیا حکومت چاہتی ہے کہ آٹے کی قیمت سو روپے سے بھی تجاوز کر جائے؟۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو لوٹنے والا مافیا حکمرانوں کے دائیں اور بائیں بیٹھا ہوا ہے۔ حکومت کا کسان پیکج بھی ایک اور جھوٹا وعدہ اور سبز باغ نکلا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے