کابینہ

حکومت کا غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے اہم فیصلے

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کا غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں غریب اور متوسط طبقےکو ریلیف دینے کے حوالے سے فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، وزیراعظم نے پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے