بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے بعد کشمیریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر دہشت گردی شروع کردی ہے

بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے بعد کشمیریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر دہشت گردی شروع کردی ہے

سرینگر (پاک صحافت) اگرچہ بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے لیکن بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے بعد کشمیریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر دہشت گردی شروع کردی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ جنوبی ایشاء میں رہنے والے لوگوں خاص طور پر بدترین بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کے وسیع تر مفاد میں یہ انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے کہ طویل عرصے سے زیر التوا مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق کر دی ہے لیکن اس نے اس کی آڑ میں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف تشدد اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران لوگوں کو بدترین مظالم، تذلیل اور جسمانی تشد د کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

غلام احمد گلزار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی فسطائی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کی تازہ لہر اور بدترین ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں اور وعدے پورے کرے۔

دریں اثنا غلام احمد گلزار نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما دائود خان یوسفرائی کے والد کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں

فرانسیسی سیاستدان

یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کا بڑا حصہ چوری ہوجاتا ہے۔ فرانسیسی سیاست دان

(پاک صحافت) فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے رہنما فلورین فلپ نے کہا کہ کیف کو فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے