شیری رحمان

عمران خان کو ملک اور عوام کی نہیں بلکہ اقتدار میں آنے کی فکر ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ملک اور عوام کی کوئی پرواہ نہیں بلکہ وہ تو اقتدار میں آنے کے لئے زیادہ فکرمند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر اسٹیبلشمنٹ کی نرسری میں پرورش کا الزام لگاتے ہیں لیکن وہ خود اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت کرتے ہیں کہ ان کو واپس حکومت میں لائیں۔ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا عمران خان اور ان کی جماعت کا وتیرہ ہے۔ عمران خان اپنے علاوہ ہر کسی کو غدار اور ملک دشمن سمجھتے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ارکان کے نمبرز پورے نہ ہونے کا الزام آج تک اداروں پر لگارہے۔ جلسوں میں اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانا کہاں کی سیاست ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ تقرری کے معاملے کو سیاسی جلسوں میں اٹھا کر عمران خان کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ عمران خان کو اپنی نااہلی صاف نظر آرہی ہے۔ یہ اپنی سیاست بچانے کی خاطر ایک بار پھر متحرک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشیر میمن

ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیر میمن

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے