مریم اورنگزیب

حکومت فورا استعفیٰ دے تاکہ عوام اور معیشت سانس لے سکے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پروپیگنڈا پر مبنی رپورٹس نہ جاری کرے، استعفیٰ دیں تاکہ عوام اور معیشت کو سانس آئے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے آئی ایم ایف اور قرض نہ لینے کا قوم سے جو جھوٹ بولا تھا، آج اس پر معافی مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ ماہانہ معاشی آﺅٹ لُک رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج عمران خان ملک پر مہنگائی کا نیا عذاب نازل کرنے کی منظوری دیں گے۔ آج وہی شخص اپنے قلم سے آئی ایم ایف کے منی بجٹ پر دستخط کرے گا جو کہتا تھا کہ خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، عمران صاحب نے آئی ایم ایف اور قرض نہ لینے کا قوم سے جو جھوٹ بولا تھا، آج اس پر معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے جاری بیان میں مزید کہاکہ وزارت خزانہ کا مہنگائی کے اعداد وشمار چھپانا رپورٹ کی ساکھ پر سوال اٹھاتا ہے ، دسمبر میں مہنگائی کا ڈبل ڈجٹ میں رہنا اصل حقیقت ہے کہ معاشی تباہی کا سفر جاری ہے ، وزارت خزانہ کے اعداد و شمار پر قوم کو اعتبار ہے اور نہ ہی معاشی ماہرین کو۔ منی بجٹ کے ذریعے 355 ارب روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانے والے عمران صاحب اور ان کی پوری حکومت چور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے