شیری رحمان

حکومت کی تین سالہ کارکردگی بدانتظامی، کرپشن اور ناکامیوں سے بھری ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کی تین سالہ کارکردگی میں بدانتظامی، کرپشن اور ناکامیوں کے سوا کوئی کارنامہ شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کون سی وزارت ہے جس کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا نہیں ہوا؟ ہر وزارت میں بحرانی صورت حال ہے۔ معیشت، خوراک، پیٹرولیم، توانائی، خارجہ، داخلہ، صحت اور دیگر تمام وزارتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم گالم گلوچ اور الزام تراشی کی بہترین کارکردگی پر وزراء کو ضرور تعریفی سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزراء اور حکومت کی کارکردگی پر اب عوام ووٹ کے ذریعے اپنی رائے دیں گے۔ وزیراعظم نے آج قوم کے ساتھ ایک اور مذاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے