پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کا کارنامہ، مفت کھانا نہ دینے پر 16 ریسٹورنٹ ملازمین گرفتار

لاہور (پاک صحافت) پنجاب پولیس نے بڑا کارنامہ دکھا دیا،  ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مفت کھانا دینے سے انکار کرنے پر ایس ایچ او نے 16ریسٹورنٹ ملازمین کوحراست میں لےلیا۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایس ایچ اوڈیفنس اپنے دوستوں کو دعوت پر لایا تھا جہاں ایس ایچ او کو نجی ریسٹورنٹ نے مفت کھانا دینے سے انکار کردیا ، جس کی بناء پر ایس ایچ او غصہ نکالتے ہوئے مفت کھانا دینے سے انکار پر 16 ریسٹورنٹ ملازمین کوحراست میں لےلیا۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ڈیفنس کو معطل کردیا۔  اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا بتانا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ خیال رہے کہ چند عرصہ پہلے ہی شہر قائد میں بھی پولیس اہلکاروں نے دودھ دہی کی دکان سے مفت لسی اور دودھ کی بوتلیں نہ ملنے پر توڑ پھوڑ کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے