مولانا فضل الرحمن

آڈیو لیکس سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کی خاطر ملکی سالمیت کو داو پر لگایا۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس سے ثابت ہو گیا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کی خاطر آئین شکنی کی اور ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران چور، کرپٹ، نالائق اور نااہل تھے، انہوں نے معیشت تباہ کی، ملک کے عوام سے روزگار چھین لیا جبکہ عمران نے کشمیر کا سودا کیا اور ملک کے اندر افراتفری پیدا کی اور اس صورت میں اتحادیوں نے آپ کا ساتھ چھوڑا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ آڈیو لیکس میں عمران خان کہتے ہیں کہ امریکا کا نام کسی نے بھی نہیں لینا ہے، اگر آپ کے خلاف یا ملک کے خلاف کسی نے بھی اتنی بڑی سازش کی تھی تو پھر نام کیوں نہیں لینا؟ نام اس لیے نہیں لینا کیونکہ عمران خان صاحب آپ کو پتا تھا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں جو اس آڈیو لیکس سے ثابت ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو شرم بھی نہیں آئی کہ آپ نے اپنی کرسی اور اقتدار کی خاطر ملک کے ساتھ کھیل کھیلا، عوام کی تقدیر کے ساتھ کھیلا، آپ نے اسی کھیل کھیل میں پارلیمان توڑ دی، آئین توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے