لیاقت بلوچ

حکومت کشمیر کے متعلق کئے گئے اعلانات کو عملی جامہ پہنانے میں سنجیدہ نہیں۔ لیاقت بلوچ

اسلام آباد (پاک صحافت) لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر کے متعلق کئے گئے اعلانات پر عمل کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں، حکومت کو اس حساس معاملے پر یوٹرن لینا بہت مہنگا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مسئلہ کشمیر پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی فوجی اور حکومتی قیادت نے بنا لی، مسئلہ کشمیر پر ابہام بڑھ گئے ہیں۔ پہلے ہی عمران خان حکومت کی مسئلہ کشمیر پر حکمت عملی مشکوک و شبہات کا شکار ہے۔ یکطرفہ سلامتی پالیسی عوام کی نمائندہ پالیسی نہیں۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست 2019ء کے اقدامات کے چالاکی کے مقابلے میں قومی سلامتی پالیسی اس کا مضبوط جواب دینے میں ناکام ہے۔ بھارت پاکستان کو ہر محاذ پر مات دینے، دہشت گردی پھیلانے میں مصروف ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت کلبھوشن کو ریلیف دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے