بیرونی قرض

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد بیرونی قرضوں میں اضافہ

اسلام  آباد (پاک صحافت) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک پر بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ  رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان نے 4 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض واپس بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے تحت جولائی سے مارچ 2021 تک حکومت نے 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا۔جس میں سے  ایک ارب 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں حاصل کئے گئے،3  ارب 12 کروڑ ڈالر کمرشل قرضوں کی ادائیگی کیلئے حاصل کئے گئے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ایک ارب 35 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا گیا جبکہ 43  کروڑ 90  لاکھ ڈالر اجناس کی فنانسنگ کیلئے حاصل کیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کو سیف ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر فراہم کئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 1ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا، عالمی بینک نے 2 ارب 25 کروڑ ڈالر میں سے پاکستان کو 93 کروڑ80 لاکھ ڈالر قرض دیا، فرانس نے 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر، امریکہ نے 8 کروڑ 62 لاکھ اور چین نے 14 کروڑ 75 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے