مرتضی وہاب

حکومت کی ترجیح مہنگائی نہیں بلکہ سندھ کو قابو کرنا ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت پر طنز کے نشتر چلا دیئے، مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی  حکومت کی ترجیح  مہنگائی نہیں بلکہ سندھ کو قابو میں کرنا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے منصوبوں کا محور یہ ہوتا ہے کہ کس طرح سندھ پر قابض ہوجائیں۔ آپ ماضی کی حکومتوں کے منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں، وزیراعظم صاحب آپ کو لوگ مس گائیڈ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے اپنے بیان میں  مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے کشمیر کو بند کیا ہوا ہے، کشمیریوں پر مظالم کی بھرپور طریقے سے مذمت کرتے ہیں، ان شاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ کورونا وائرس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے تھے سندھ حکومت غلط فیصلے کررہی ہے، ہم کہتے تھے بروقت فیصلے نہ کئے تو ڈیلٹا ویرینٹ آگ کی طرح پھیل سکتا ہے، کچھ لوگوں کاکام صرف تنقید کرنا اور سندھ حکومت کی سیاسی چائنا کٹنگ کرنا ہے، سندھ حکومت عوام کو بچانے کیلئے متحرک طریقے سے کام کررہی ہے۔

واض رہے کہ مرتضٰی وہاب نے مہنگائی سے متعلق وفاقی حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا، مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں فوڈ آئٹمز میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم کی جارہی ہے، قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں، ایک ماہ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے اضافہ ہوا ہے، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی حکومت کہتی ہے قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب،خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں انکی حکومت ہے،قیمت کیوں کنٹرول نہیں ہورہی، اسلام آباد، لاہور ، فیصل آباد میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے