پاور شو

کوئٹہ میں پاورشو، پی ڈی ایم نے تیاریاں مکمل کر لیں

کوئٹہ (پاک صحافت) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آج کوئٹہ میں پاورشو کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔  یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے خلاف ایوب اسٹیڈیم سے ریلی نکالی جائے گی اور ایدھی چوک پر جلسہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی جانب سے آج کوئٹہ میں پاور شو کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی  پاور شو کے دوران سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، عبدالمالک بلوچ، آفتاب احمد شیر پاؤ، سردار یعقوب ناصر سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ڈ ی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس کی، جس کے دوران انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم عام آدمی کی آواز ہے، مہنگائی کی چکی میں پوری قوم پس رہی ہے، قوم پر ٹیکسز کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے مختلف قائدین بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے