بجلی

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرا دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) تبدیلی سرکار نے نیوزی لینڈ سے جیت کی خوشی کا سہارا لیتے ہوئے چپکے سے عوام پر بجلی بم گرا دیا۔  بجلی قیمت میں مزید اضافے  نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔  خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے حتمی فیصلے بعد ہی کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوام ابھی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پر خوشی منا رہی تھی کہ حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت اضافہ کر کے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیاہے۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 51 پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت دو روپے 66 پیسے بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری دی ہے، صارفین کو آئندہ ماہ بلوں میں ادائیگی کرنا ہو گی۔ تاہم اس  اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے