پی پی چیئرمین

حکومت میں دہشتگردوں کو دہشتگرد کہنے کی بھی ہمت نہیں، پی پی چیئرمین

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں دہشتگردوں کو کھل کر دہشتگرد کہنے کی بھی ہمت نہیں ہے، بلاول کا کہنا ہے کہ جو دہشتگرد کو دہشتگرد نہیں کہہ سکتے وہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کیسے کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے لاہور میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دارالحکومت میں قیامِ امن کی بگڑتی صورت حال لمحہ فکریہ ہے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ لاہور جیسے پر امن شہر میں دھماکا ہونا تشویش ناک ہے۔ خیال رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے