فضل الرحمان

مہنگائی کے خلاف احتجاج کی تیاریاں، فضل الرحمان کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (پاک صحافت) مہنگائی اور حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی کی تیاریاں جاری ہیں، اس سے سلسلے میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی مہنگائی کےخلاف کل کی احتجاجی ریلی و جلسے میں شرکت اورخطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی و جلسہ کے لئے تیاریاں جاری ہیں ، پی ڈی ایم کی ریلی کل ایوب اسٹیڈیم سے شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ احتجاجی جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ، مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف شہباز شریف، چیئرمین پی کے میپ محمودخان اچکزئی ، سردار اختر مینگل، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، اویس نورانی اور آفتاب شیر پاؤ  خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی ریلی جناح روڈ پر امداد چوک پر اختتام پذیر ہوگی، پی ڈی ایم کی ریلی کے اختتام پر عبدالستار ایدھی چوک پر احتجاجی جلسہ ہوگا۔ خیال رہے کہ ریلی میں شر کت کیلئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج اسلام آباد سے جہاز کے ذریعےکوئٹہ پہنچے ہیں ، وہ آج شام 4 بجے میڈیا سے بات چیت کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے