آصفہ بھٹو

حکومت میں آکر ملک بھر میں 30 لاکھ گھر بنا کردیں گے۔ آصفہ بھٹو

جیکب آباد (پاک صحافت) آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت میں آکر ملک بھر میں 30 لاکھ گھر بنا کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے جیکب آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان کے لوگ علاج کروانے سندھ آتے ہیں۔ 8 فروری کو تیر پر نشان لگا کر بلاول بھٹو کو موقع دیں۔

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ معاشی انقلاب چاہتے ہو تو بلاول کو وزیراعظم بنانا ہوگا۔ حکومت میں آکر ملک بھر میں 30 لاکھ گھر بنا کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، سیلاب کے بعد بلاول بھٹو عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے