احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت صرف نفرت، حسد اور بغض پر قائم ہے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صرف اپوزیشن کی نفرت، حسد اور بغض پر قائم ہے اور نالائقی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مسلسل جھوٹ سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے اب کسی کو حکومت پر اعتبار نہیں ہے۔ انتخابات میں دھاندلی کے لئے حکومت نے الیکشن کمیشن کے اختیارات اپنے پاس رکھے ہیں۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے بغیر کسی سے مشاورت کے آئین میں غیرقانونی طور پر ترمیم کی ہے۔ جس کی وجہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی دھاندلی پکڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ 13 ہزار ارب روپے سے کون سے منصوبے شروع کیے، ہم ایک ایک پائی کا حساب دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے