وزیراعظم شہباز شریف

حکومت مہنگائی کی چھری سے عوام کا گلا اور جیب کاٹ رہی ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے مہنگائی سے متعلق جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کی چھری سے عوام کا گلا اور جیب کاٹ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے جاری بیان میں  پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ ظالم حکمرانوں سے عوام پر مہنگائی کا ظلم کرنے کا اختیار چھیننا ہو گا، یہ وہ لوگ ہیں جو قوم کو 46 روپے لیٹر پیٹرول دینے کے سبز باغ دکھاتے رہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی آئی ایم ایف چلے گئے، خود کشی بھی نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا مطلب آٹے، چینی اور بجلی کی قیمت بڑھانا ہے، قیمتوں میں اضافے سے ثابت ہو رہا ہے کہ حکومت نے جعلی بجٹ قوم پر مسلط کیا۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے