شہباز شریف عاصم منیر

وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیراعظم آفس پہنچے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلیوٹ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم سے نئے آرمی چیف اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے الگ الگ ملاقات کیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے