سراج الحق

حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے چابک عوام کی پیٹھ پربرسا رہی ہے، سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے چابک عوام کی پیٹھ پر صبح، دوپہر اورشام برسا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت حکومت مزدورکش پالیسیوں پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے جاری بیان میں سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مزدور کش پالیسیوں کے باعث چترال سے کراچی تک عوام بے بسی اور بے چارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت روزگار نہیں دے سکتی تو برسر روزگار افراد کو بے روزگار نہ کرے۔

واض رہے کہ سراج الحق نے یہ بھی  کہا کہ جماعت اسلامی بھٹہ خشت یونین کی 15نومبر سے ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کوئلہ کی بے انتہا قیمت میں اضافہ واپس لے اور بھٹہ خشت سے وابستہ لاکھوں مزدوروں کے گھروں کا چولھا ٹھنڈانہ کرے اور بچوں کو فاقوں سے نہ مارے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے