الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سیاسی جماعتیں ایسی رائے کا اظہار نہیں کریں گی جس سے عدلیہ یا فوج کی شہرت کو نقصان پہنچے یا ان کی تضحیک ہو، سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی تضحیک سے اجتناب کریں گی۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق مخالف امیدوار کو دستبردار یا ریٹائر ہونے کی ترغیب یا اس کیلئے رشوت یا تحفہ دینے سے گریز کیا جائے گا، امیدواروں کے انتخاب کے وقت خواتین کی 5 فیصد نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ایسے معاہدے میں شرکت نہیں کریں گی جس کا مقصد مرد، خواتین اور ٹرانسجینڈر کو امیدوار بننے سے روکنا یا ان کو ووٹ سے محروم کرنا ہو۔ سیاسی جماعتیں سرکاری ملازم کی حمایت یا امداد حاصل نہیں کریں گی، سرکاری ملازم کسی امیدوار یا جماعت کی حمایت نہیں کرے گا جو مہم یا رزلٹ پر اثر انداز ہو۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں میڈیا کے خلاف کارکنان کو تشدد سے روکیں گی، انتخابی مہم اور انتخابات کے دوران ہتھیار، اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، اجتماعات، پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ، ہوائی فائرنگ، پٹاخوں کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے