امریکی خاتون شہری نے رحمن ملک کیخلاف درخواست واپس لے لی

امریکی خاتون شہری نے رحمن ملک کیخلاف درخواست واپس لے لی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائیکورٹ (آئی ایچ سی) نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی سینیٹر رحمان ملک کے خلاف سنہ 2011 میں عصمت دری  کے الزام میں ان کے خلاف فوجداری مقدمہ کے اندراج کی درخواست کو واپس لینے کی درخواست کو قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست قبول کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق نے رچی کی درخواست خارج کردی جب کہ سابق وزیر داخلہ نے بھی امریکی بلاگر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے اپنی درخواست واپس لے لی۔ رچی کے وکیل عمران فیروز ملک نے کہا کہ درخواست رچی کی درخواست پر واپس لی گئی ہے۔ “آج ہم نے متعدد درخواستوں کی بنیاد پر تمام درخواستیں واپس لے لی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی مسلمانوں کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹر ملک نے بھی دونوں کے مابین مفاہمت کے بعد اپنی درخواستیں واپس لے لی ہیں۔پچھلے سال جون میں رچی کی طرف سے  سابق وزیر داخلہ عصمت دری2011 کا الزام  لگایاگیاتھا۔ یہ کہ گیا تھا کہ اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے مجھ سے زیادتی کی تھی۔

ملک کے ترجمان نے ان الزامات کی تردید کی اورکہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور یہ سینیٹر رحمان ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے لگائے گئے ہیں۔رچی نے پی پی پی کے دیگر لیڈروں کے خلاف بھی الزامات  لگائے  تھے ۔اس نے عدالت کے پاس انصاف کیلئے درخواست دائر کی تھی ۔

سابق وزیر داخلہ نے بھی رچی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایاتاہم  گزشتہ برس اکتوبر کے آخر میں ملک نے کہا کہ وہ رچی کے خلاف فوجداری اور دیوانی مقدمات کی پیروی نہیں کریں گے۔رچی ایک امریکی بلاگر ہیں جو پاکستان میں قیام کرتی رہی ہیں اور ان کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ میں خبریں گردش کرتی رہیں۔تاہم اب دونوں فریقین کیس کی پیروی نہ کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے