شہباز شریف

ووٹ چوری پکڑے جانے پر عمران خان استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی سے متعلق جاری بیا ن میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان استعفیٰ دے کر قانون کا سامنا کریں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ چوری ثابت ہو چکی، عمران نیازی بتائیں اب کس چیز کا انتظار ہے؟ عمران نیازی صاحب طاقتور ہیں، لائیں خود کو قانون کے نیچے؟ شریف کا کہنا ہے کہ عوام کے سرمائے کی طرح لوگوں کے ووٹ اور اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار بھی لوٹنے اور چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ڈسکہ میں ووٹ چوری پکڑے جانے پر عمران نیازی کو سیاہ انتخابی اصلاحات اور الیکڑانک ووٹنگ مشین کی ضرورت پڑی۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ نواز شریف کی طرح وزیراعظم ہو کر قانون کا سامنا کرنے اور پیشیاں بھگتنے کے لیے بڑا دل گردہ چاہیے، عمران نیازی کو قانون، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا ذرا بھی احترام ہے تو اس رپورٹ کے آنے کے بعد استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے