طلال چوہدری

عمران خان کے ایک جیب میں توشہ خانہ اور دوسری جیب میں فارن فنڈنگ ہے۔ طلال چوہدری

فیصل آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ایک جیب میں توشہ خانہ اور دوسری جیب میں فارن فنڈنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں مگر ایسے الیکشن کیلئے نہیں جیسا عمران خان چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے فیصلے ملکی تاریخ میں اہمیت کے ہوتے حامل ہیں پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کہ الیکشن کب ہونے ہیں اگر پارلیمنٹ کے فیصلے کو نہیں مانا تو پارلیمنٹ کو تالے لگا دئیے جائیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے سہولت کار ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔زلمے خلیل زاد کے بیان سے عیاں ہوگیا ہے کہ ان کو عمران خان کی بہت زیادہ فکر ہے، زلمے خلیل زاد کے بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ پس پردہ عمران خان کے امریکہ کے ساتھ روابط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو جو صادق اور امین کا لقب دیا تھا وہ اس آڑ میں اپنی چوری کو چھپا رہے ہیں، پنکی پیرنی پردے کے پیچھے چھپ کر چوری کرتی رہی، عمران خان کا بھانجا کالے کوٹ کی آڑ میں پولیس کو دھمکا رہا ہے، پرویز الہی کے سیکرٹری کی متنازعہ ویڈیو میں لگائے گئے الزامات کیلئے سوموٹو ایکشن لیا جائے اور الزامات کی اعلی سطحی انکوائری کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے